• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سیاست کرنے کی بجائے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز : فوٹو فائل
حمزہ شہباز : فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاست کرنے کی بجائے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے کے معاملے پر حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کو خط کا مقصد معیشت اور پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے دور حکومت میں ملکی معیشت کا بھٹہ بٹھا گئی تھی، تحریک انصاف اس سے قبل بھی آئی ایم ایف پروگرام کی راہ میں روڑے اٹکاتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست فتنہ انگیزی اور انتشار پھیلانے تک محدود ہے۔

قومی خبریں سے مزید