• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد، جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہوگیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سچل تھانے کی حدود مین سپر ہائی وے براق پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 45 سالہ امام بخش جاں بحق ہو گیا۔ قیوم آباد کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہ ہوسکی۔عزیز بھٹی تھانے کی حدود نیشنل اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سےایک شخص جاں بحق ہوگیا ،تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید