• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی بی پولیس کا حساس ادارے کے ہمراہ پرانی سبزی منڈی بلوچ پاڑہ میں چھاپہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی بی پولیس کا حساس ادارے کے ہمراہ پرانی سبزی منڈی بلوچ پاڑہ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئےمبینہ طور بھتہ خوری میں ملوث 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد وں کو گرفتار کرکے 2 ہینڈگرنیڈ 1 آٹومیٹک رائفل برآمدکرلی ہے۔ گرفتار ملزمان میں بلال،عاقب اور محبوب شامل ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ بھتہ خور گینگ کو ایران سے بیٹھ کر آپریٹ کیا جاتا ہے، انتہائی مطلوب دہشتگردوں کا نیٹ ورک ایران اور حب میں ہے، گینگ سرغنہ سلیم چاکلیٹی اور عظیم چاکلیٹی کا نام ریڈ بک میں بھی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید