اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی، نثار کھوڑو، جام مہتاب کو اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے سے روکدیا۔ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے یہ فیصلہ سینیٹ انتخابات میں عددی اکثریت برقرار رکھنے کیلئے کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے 3 سینیٹرز کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھانے سے روکا ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو فی الحال رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے سے روکا ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے دیگر سینیٹر نثار احمد کھوڑو اور سینیٹر جام مہتاب ڈہر کو سندھ اسمبلی کے رکنیت کا حلف اٹھانے سے بھی روک دیا ہے۔