• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سنی تحریک رابطہ کمیٹی کا قبرستانوں اور مساجد کے اطراف صفائی کا جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری اور سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری کی ہدایت پر شب برات کے موقع پر کراچی کے مختلف قبرستانوں اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔پاکستان سنی تحریک رابطہ کمیٹی نے رات میں قبرستان آنے والے زائرین کے لیے روشنی کے انتظامات اور مساجد کے اطراف میں صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔رابطہ کمیٹی نے پاکستان سنی تحریک کا ذیلی ادارہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن ٹرسٹ(AKF)کی جانب سے شب برات پر لگائے جانے والے کیمپوں کے مقامات کا بھی دورہ کیا۔رابطہ کمیٹی کے وفد نے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سنی تحریک کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ شب برات کے موقع پر شہریوں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔رابطہ کمیٹی نے پاکستان سنی تحریک کا ذیلی ادارہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن ٹرسٹ جو پاکستان بھر میں کیمپوں کا انعقاد کرتا ہے اس کے عہدے داروں اور رضا کاروں سے ملاقات کی انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی اور صدر پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری کا پیغام پہنچایا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید