• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل ٹاؤن، مقابلے کے بعد دو زخمی ملزمان گرفتار، ساتھی فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقابلےکے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی پیٹرولنگ پولیس پارٹی نے راؤآرکیڈ گلشن حدید فیزII کے پاس موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جس موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کے بعد دو ملزمان اعجازاور معشوق کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔جب کہ موقع سے ایک ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیاہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول بمہ راؤنڈ ، 3 موبائل فونز ایک موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمدکرلی گئی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید