راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی پشاور کے سب انسپکٹر سے فیض آباد میں موبائل فون چھین لیاگیا۔ تھانہ آئی نائن کوسب انسپکٹر شہاب محسود نے بتایاکہ سی ٹی ڈی سی آئی ا ے پشاور ہیڈ کوارٹر میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں ۔ پشاور سے اسلام آباد فیض آبادپہنچا جہاں ٹیکسی بک کرنے کے لئے موبائل ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا کہ اچانک موٹرسائیکل پر دو نامعلوم ملزمانمیرے ہاتھ سےموبائل چھین کر تیزرفتاری سے موٹرسائیکل بھگا کر چلے گئے ۔