کراچی (اسٹاف رپورٹر) قلندرزکے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ہم اب بھی ناممکن کو ممکن کر سکتے ہیں، پانچ ہارے ہیں تو پانچ میچز جیت بھی سکتے ہیں۔ ہم پچاس ساٹھ رنز کے مارجن سے نہیں ہار رہے، یہ بس ایک گیند یا ایک اوور کی بات ہے ۔ پلاننگ کبھی حق میں جاتی ہے اور کبھی خلاف چلی جاتی ہے۔ راشد خان کا کوئی متبادل نہیں ہے ہر ٹیم ان کو مس کرے گی ہم بھی مس کر رہے ہیں ۔ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے ، کم بیک کریں گے ۔ پی ایس ایل نائن میں مسلسل پانچ میچ ہارنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم منگل کو ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کے خلاف میچ کھیلے گی۔ یہ قذافی اسٹیڈیم میں آخری میچ ہوگا۔