مکہ مکرمہ(شاہدنعیم) حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کا سعودی عرب کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے جہاں لبیک اللہم لبیک کے علاوہ کوئی نعرہ قابل قبول نہیں،زائرین کو چاہئے حرمین شریفین کے نظم وضبط کا خیال رکھیں ۔ حرمین شریفین میں تلبیہ کے علاوہ کوئی اور نعرے اٹھانے والوں کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار سختی سے نمٹنے کیلئے ہر وقت مستعد ہیں۔