ملتان ،رحیم یارخان ( سٹاف رپورٹر ،سٹی رپورٹر) ملتان سمیت ملک بھر میں پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام آمریت کے خلاف آج5جولائی کو یوم سیا ہ منایا جائے گا، پیپلزپارٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی جنوبی پنجاب کے اراکین مخدوم احمد محمود ، محمود حیات ٹوچی خان ، شوکت محمود بسرا ،خواجہ رضوان عالم ،نوازش علی پیر زادہ ،عبدالقادر شاہین نے کہا ہے کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پررقم ہوچکا ہے جب آمریت نے جمہوریت کا عدالتی قتل کیا تھا ، 5 جولائی کا دن صرف پی پی پی کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ، ملک کے سیاسی ، آئینی اور معاشرتی ڈھانچے کی تباہی کے اثرات پاکستان سے آج تک زائل نہیں ہوسکے ، سید یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف ، حامد سعید کاظمی سمیت پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے بے بنیاد مقدمات بنا کر میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے ، آج پارٹی کی جانب سے بھرپور احتجاجی پروگرام کئے جائیں گے،پیپلزپارٹی میڈیا سیل ملتان کے انچارج رئیس احمد قریشی نے بتایا ہے کہ آج پی پی رہنما ایم سلیم راجہ کے دفتر واقع ایم ڈی اے چوک پر یوم سیاہ کی تقریب منعقد کی جائے گی، دریں اثنا ملک بھر کی طرح رحیم یارخان میں بھی آج 5جولائی پاکستان پیپلزپارٹی 39 واں یوم سیاہ منائے گی۔