لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے خاتون پولیس افسر شہربانو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے ایس پی گلبرگ شہربانونقوی نے بہادری ، عقل مندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا۔شہربانو بروقت نہ پہنچتیں تو حادثہ ہونے کا خطرہ تھا۔انہوں نے کہا کہ شہربانو آپ کا شکریہ، آپ پر ہم سب کو فخر ہے،دباؤ ، تعداد اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ نے قانون اور انسانیت دونوں کا سراونچا کیا۔