ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی ملکی، غیر ملکی کرنسی اور سونے کی بینکاک اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کراچی سے بینکاک کے مسافر سے 16 ملین روپے مالیت کی کرنسی اور سونا برآمد کیا گیا ہے، مسافر عمران گل اعوان نے 251 گرام سونا اور غیر ملکی کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی، برآمد کرنسی میں امریکی ڈالر، ہانک کانگ ڈالر، یوان اور ریال شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کے مشکوک ہونے پر تلاشی لی تو کرنسی اور سونا برآمد ہوا۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ سونے اور کرنسی سمیت کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔