بھارتی افواج کے خلاف آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے 5 سال ہونے پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیغام جاری کردیا۔
اپنے پیغام میں نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے آج کے دن بھارتی دعوے غلط ثابت کر کے آپریشنل برتری کا عملی مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرُعزم ہے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔