اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال 16 فروری تک بینکنگ شعبے سے 2664 ارب روپے قرض لیا۔
مرکزی بینک کے مطابق حکومت نے بینکنگ شعبے سے قرض بجٹ سپورٹ کی مد میں لیا۔
حکومت نے یکم جولائی تا 16 فروری کمرشل بینکوں سے 3791 ارب روپے قرض لیا۔
اسی طرح حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 1126 ارب روپے پہلے لیے قرضوں کی مد میں واپس لوٹائے۔