• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی کمپنی کی تخلیق مختصر ترین اسپورٹس کار اصل سے زیادہ قیمتی

آئیکونک اسپورٹس کاروں کی مختصر ترین ماڈلز جو کہ فل سائز ماڈلز کی تمام فیچرز رکھتی ہوں، کو بنانے کے حوالے سے خصوصی مہارت رکھنے والی برطانوی کمپنی املگم نے ایک مختصر ترین اسپورٹس کار تخلیق کی ہے جس کی قیمت اصل کار سے بھی زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ  1995 سے برطانیہ کے شہر برسٹل میں قائم مذکورہ بالا کمپنی دنیا کی مشہور ترین کاروں کی مختصر ترین نقل بنانے کے لیے معروف ہے۔

جبکہ کمپنی کے ٹاپ کار مینوفیکچررز جیسے فیراری، لیمبورگنی یا آسٹن مارٹن سے قریبی تعلقات ہیں اور یہ گاڑیوں کی ہم شکل بنانے کے حوالے سے اصل کیڈ ڈیٹا اور انجینئرنگ ڈرائنگ بشمول پینٹ کوڈ اور کلر سیمپلز تک رسائی رکھتی ہے۔ 

اس کے علاوہ  املگم کمپنی ہائی ریزولوشن فوٹوز اور ڈیجیٹل اسکینز بھی استعمال کر رہی ہے تاکہ ہر گاڑی کو بالکل اصل کی طرح دوبارہ تخلیق کی جاسکے۔ 

جبکہ کمپنی کی جانب سے تیار کی گئی 1:8 اسکیل کی اس گاڑی کی نقل کی تکمیل میں انتہائی محنت کے250 سے  450 گھنٹے کے درمیان وقت صرف ہوتا ہے اسی لیے مختلف ماڈلز کے اس گاڑی کی قیمت 30 ہزار امریکی ڈالر تک پہنچ جاتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید