گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرؤف مغل ممبر صوبائی اسمبلی اور مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عطاء الحق نے عید الفطر کے سلسلہ میں عید گاہوں، مسجدوں ، امام بارگاہوں اور قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائیزہ لینے کے لیے خصوصی دورہ کیا اس دوران انہوں نے مختلف مارکیٹوں کے صدور سے بھی ملاقاتیں کر کے صفائی ستھرائی کے متعلق بات چیت کی جس کا تسّلی بخش جواب ملنے پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔