گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عید الفطر کی آمد قریب آتے ہی شہر میں بے ہنگم ٹریفک نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا جی ٹی روڈ سمیت شہر کی دیگر اہم سڑکو ں بازاروں میں موٹر سائیکل رکشوں، کیری ڈبوں ، ویگنوں ،گدھا ریڑھیوں اور ٹرکوں کی وجہ سے ٹریفک جام رہنے لگی اندرون شہر جی ٹی روڈ ، ریلوے پھاٹکوں سے گزرنا محال ہو گیا ٹریفک پھنسنا معمول بن گیا گزشتہ روز ایک اعلیٰ سرکاری آفیسر کھیالی کے قریب بے ہنگم ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے ،ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک پلان پر سختی سے عملدر آمد کروایا جارہا ہے اگر کہیں معمول ٹریفک پھنس جائے تو فوری بحال کروادی جاتی ہے۔