شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)عید الفطر سر پر آتے ہی شیخوپورہ میں عید کی خریداری عروج پر پہنچ گئی ہے جبکہ ٹماٹر 250روپے فی کلو اور سبز دھنیہ 300روپے فی کلو کے حساب سے ریکارڈ قیمت پر فروخت ہورہا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کاروائیاں بندہوتے ہی مصنوعی مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے دوسری طرف شہر میں تجاوزات میں بھی حیران کن اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سول کوارٹر ز روڈ ، میزائل چوک جناح پارک، اقبال پارک، خادم حسین روڈ، ریلوے روڈ، امام بارگاہ چوک، بلدیہ چوک مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں اور یہاں پر پیدل گزرنا بھی محال ہوگیا ہے۔