• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد کی گھڑی لہراتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں آمد

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

خیبر ن ختونخوا اسمبلی کے بے نظمی کا شکار ہونے والے افتتاحی اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن ثوبیہ شاہد گھڑی لہراتی ہوئی ایوان میں داخل ہوئیں۔

اس موقع پر ثوبیہ شاہد ہال میں موجود لوگوں کو گھڑی دکھاتی رہیں۔

اسمبلی کی گیلری میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہال کے اندر سے ثوبیہ شاہد پر لوٹا، بال پوائنٹ، کاغذ، خالی بوتل اور جوتے پھینکے۔

خیبر پختون خوا اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ہی آج بے نظمی دیکھنے میں آئی ہے، ارکانِ اسمبلی کے اسمبلی ہال میں داخلے کے دوران دھکم پیل ہوئی ہے۔

اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسمبلی ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس کے باعث اسمبلی میں داخلے کے دوران ارکانِ اسمبلی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں دھکم پیل ہوئی۔

کے پی اسمبلی کا اجلاس 11 بجے دن طلب کیا گیا تھا جو تاخیر سے شروع ہوا۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں نامزد وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔

دوسری جانب اجلاس کے موقع پر صوبائی اسمبلی اور اطراف کے علاقوں میں انٹر نیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید