• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی نے بابر سلیم کو خیبر پختون خوا اسمبلی کا اسپیکر نامزد کر دیا

بابر سلیم—فائل فوٹو
بابر سلیم—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر کے لیے بابر سلیم کو نامزد کر دیا ہے۔

یہ بات پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایک بیان کے ذریعے بتائی ہے۔

بابر سلیم مانسہرہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔

ان سے قبل اسپیکر کے پی اسمبلی کے لیے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللّٰہ کا نام لیا جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی میں عاقب اللّٰہ کی نامزدگی پر تحفظات کے پیشِ نظر فیصلہ تبدیل کیا گیا۔

اسپیکر مشتاق غنی کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی کا انتخاب کل 29 فروری کو ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج شام 5 بجے تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں، جبکہ رات 12 بجے تک کاغذات واپس لیے جا سکتے ہیں۔

اسپیکر مشتاق غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل صبح 10 بجے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید