• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا اپنے پہلے خلائی مشن کیلئے خلابازوں کے ناموں کا اعلان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت نے اپنے پہلے خلائی مشن ’گگنیان‘ کیلئے چار خلابازوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے یہ خلائی مشن اگلے سال اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگا۔ 

مشن کا مقصد خلابازوں کو 400 کلومیٹر کے مدار میں بھیجنا اور تین دن کے بعد انہیں واپس لانا ہے۔

بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ ان چاروں افراد کا انتخاب بھارتی فضائیہ کے پائلٹوں کے ایک گروپ میں سے کیا گیا ہے اور شارٹ لسٹ ہونے سے پہلے اُن کے جسمانی اور نفسیاتی ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

ان افراد نے روس میں خلابازی کی 13 ماہ کی سخت تربیت حاصل کی ہے۔گگنیان پروجیکٹ 90 ارب بھارتی روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید