ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور خواجہ منرل انڈسٹری کے مابین انڈسٹریل پروجیکٹ اور باہمی اشتراک کے معاہدے پر دستخط، زرعی یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر اشتیاق احمد رجوانہ نے اور خواجہ منرل کے سی ای او سعود سہیل نے دستخط کیے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ پروجیکٹ ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے ساتھ انڈسٹری کے دوسرے مسائل حل کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا، مزید براں ڈاکٹر گلزار اختر نے پروجیکٹ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ منرل کے شمسی توانائی کے پلانٹ کو گرد و غبار سے محفوظ رکھنے کے لیے تین قطاروں میں پودے لگائے جائیں گے جو کہ خاطر خواہ حد ت گردوغبار سے سولر پینل کو محفوظ بنائیں گے، تقریب میں ڈیپارٹمنٹ ہارٹیکلچر کے چیئرمین سمیت اساتذہ اور ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔