• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی، گیس کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج، ٹریفک جام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گارڈن کے علاقے شادی ہال سے پاک کالونی کی طرف جانے والے روڈ پر شہریوں نے گیس و بجلی کی طویل بندش کے خلاف سڑک کو بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے گارڈن کے اطراف نشتر روڈ ٹینکر چورنگی، دھوبی گھاٹ اور البیلا سگنل پرشدید ٹریفک جام ہوگیا،گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔علاوہ ازیں نیشنل ہائی وے ملیر 15گوشت گلی کے قریب علاقہ مکینوں نے لوڈ شیڈنگ و زائد بجلی کے بل آنے پر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید