• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں انٹرنیشنل ایگریکلچر شو، سفیر پاکستان کی شرکت، زراعت اور لائیو اسٹاک پر گفتگو

پیرس (رضا چوہدری ) فرانس میں پاکستان کےسفیر عاصم افتخار احمد نے پیرس میں جاری فرانس انٹرنیشنل ایگریکلچر شو میں شرکت کی جس کا ان دنوں 60 واں ایڈیشن جاری ہے۔ پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق سفیر نے زراعت اور لائیو اسٹاک کے مختلف پیشہ ور افراد کے ساتھ گفتگوکی اور پاکستان کی وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے وفد سے ملاقاتیں کیں جن کا مقصد زرعی شعبے، لائیو اسٹاک کی پیداوار، تحقیق اور خصوصی تربیتی پروگرامز میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے متنوع روابط پیدا کرنا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصہ سے پیرس انٹرنیشنل ایگریکلچر شو نہ صرف فرانس بلکہ پوری دنیا میں اہم زرعی تقریب سمجھی جاتی ہے۔ یہ شو فرانس اور اس کے مختلف علاقوں سمیت باقی دنیا سے زرعی مصنوعات اور خدمات ،لائیو اسٹاک کی پیداوار اور اس کے متعلق شعبے، فصلوں اور پودوں کے شعبے، باغبانی اور سبزیوں کی کاشت کے شعبہ جات کا باالخصوص اہتمام کرتاہے، پیرس انٹرنیشنل ایگریکلچر شو 24فروری سے 3مارچ 2024 تک پیرس ایکسپو پورٹ ڈی ورسیلز میں جاری ہے۔
یورپ سے سے مزید