اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فافن نے الیکشن کمیشن کے استعفے سے متعلق شعیب شاہین کے دعوے کی تردید کردی۔ فافن نے کبھی بھی الیکشن کمیشن سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کیا فافن نے کہا کہ سیاسی رہنما آزاد سول سوسائٹی گروپوں کو اپنی سیاست میں نہ گھسیٹیں سیاسی رہنما عوامی بیانات دینے سے پہلے اپنا ہوم ورک کریں۔ بیان کے مطابق فافن سمجھتا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو ڈیٹا اینالیٹکس اور فرانزک کا استعمال کرتے ہوئے قانونی طور پر چیلنج شدہ حلقوں کے کسی بھی آڈٹ کی قیادت کرنی چاہئے۔ آڈٹ میں آزاد مبصرین کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور متعلقہ امیدواروں کے نمائندوں کو بھی شامل کرنا چاہئے۔