• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آج وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں اس وقت تھنڈر سیل ہیں جن کے باعث اورماڑہ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سسٹم کا کچھ حصہ سندھ کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث آج سہ پہر میں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں جنوب مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

ملک میں کہاں کہاں بارش ہوئی؟

ادھر بنوں اور گرد و نواح میں آج دوسرے روز بھی بارش ہوئی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا، جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ مزید 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کوہاٹ شہر اور گرد و نواح میں بارش کے باعث موسم سرد ہو گیاہے۔

کوئٹہ اور گرد و نواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مظفر آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی بارش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید