• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں پر حملہ، امریکا نے سلامتی کونسل کو الزام اسرائیل پر عائد کرنے سے روکدیا

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

گزشتہ روز غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکا نے سلامتی کونسل کو حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کرنے سے روک دیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد اموات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

علاوہ ازیں یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ریپبلکنز پر اسرائیل کیلئے فوجی امدادی بل پاس کرنے پر زور دیا ہے

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ فوجی امداد کا بل پاس کیا جائے تاکہ اسرائیل اپنا دفاع کر سکے، امدادی پیکج سے فلسطینی عوام کوبھی اہم انسانی امداد دی جائے گی۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ کو دی جانے والی امداد ناکافی اور سست ہے، غزہ میں معصوم جانیں خطرے میں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید