• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد شاہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، وزیراعلیٰ سندھ بننے پر مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے جمعہ کو پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی اور انہیں تیسری بار وزیراعلی بننے پر مبارکباد دی۔ڈونلڈ بلوم نے کہاکہ تمام سفارتکاروں سے پہلے آپ کو مبارکباد دینے آیا ہوں۔ملاقات میں امریکی سفیر نے وزیراعلی سے ان کے تیسرے دور پر تبادلہ خیال کیا اور وزیراعلیٰ نے انہیں اپنی ترجیحات کا بتایا۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ نئی حکومت میں وہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے دس نکات کو نافذ کریں گے، امن و امان کی مکمل بحالی اولین ترجیح ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی کو صاف پانی، ٹرانسپورٹ اور انفرا اسٹرکچر کی مزید بہتری ترجیحات میں شامل ہے، سوشل پروٹیکشن کے تحت صوبے میں غربت کا خاتمہ ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی زون کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، تعلیم کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کریں گے، صنعتی اور زرعی ترقی سے معیشت کو مضبوط کریں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں جو ترقیاتی کام شروع کیے تھے ان کو مکمل کریں گے۔دونلڈ بلوم نے کہاکہ امریکی حکومت سندھ کے عوام کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی، امریکن سپورٹ کے تحت تعلیم کے شعبے میں مزید تعاون کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید