• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے طارق علی عالمی مکسڈمارشل آرٹ ایسوسی ایشن کے ممبر منتخب

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاکستان کو کھیلوں میں عالمی سطح پر بڑا اعزاز مل گیا۔ طارق علی گلوبل ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس کے کونسل ممبر منتخب ہو گئے ۔مکسڈ مارشل آرٹس کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستانی عالمی فیڈریشن کے اہم عہدے پر منتخب ہوا ہے، طارق علی جنوبی ایشین جو جیٹسو ریجنل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔گلوبل ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دیگر عہدوں کے ساتھ کونسل کے 5 ممبران کیلئےسخت مقابلہ ہوا، کوریا سے جون ہیوک اوہ، نکاراگوا سے ایکسل جندھیر ٹوریس زمورا، پاکستان سے طارق علی، ڈومینیکن ری پبلک سے جیسس دوہاجرے سیلمین اور ساموا سے اننا لینیو منتخب ہوگئے ۔ 
یورپ سے سے مزید