راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے عیدالفطر کے موقع پر مری میں ٹریفک انتظامات کے سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی افتخارالحق سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر مری میں ٹریفک کی روانی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، مری شہر کے پانچ روڈ ز کو ٹریفک کے لئے ون وے کر دیا گیا ہے اور مال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناءریجنل پولیس آفیسرنے پکٹ نصیر آباد پر ڈیوٹی کرنے والے اے ایس آئی کو ضلع اٹک تبدیل کرنے کے احکامات جار ی کر دیئے ۔ انہوں نے پکٹ کواچانک چیک کیا تو ڈیوٹی پر موجود محمد آصف اے ایس آئی انتہائی سست پایا گیا