• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کابینہ کے لیے اراکین کے ناموں کی فہرست تیار

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کابینہ کے لیے اراکین کے ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق فہرست بانی پی ٹی آئی کو آئندہ چند دنوں میں دی جائے گی اور ان کی منظوری کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ فہرست میں 15 سے زیادہ نام شامل ہیں جن میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان، عاقب اللہ، ارشد ایوب، تاج محمد ترند اور شکیل خان کا نام فہرست میں ہے۔

فضل شکور خان، پختون یار اور میناخان بھی کابینہ ارکان کی لسٹ میں شامل ہیں۔

نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، کابینہ سے متعلق پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید