• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی اسٹیڈیم آمد مؤخر

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے پیشِ نظر ہفتے کی دوپہر ایچ بی ایل پی ایس ایل کا میچ کھیلنے والی ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد مؤخر کردی گئی۔

پی ایس ایل میں آج دوپہر لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو میچ کھیلنا تھا۔ 2 بجے شروع ہونیوالے میچ کیلئے دونوں ٹیموں کو 12 بجے اسٹیڈیم پہنچنا تھا تاہم ٹیموں کو ہوٹل میں رکنے کو کہا گیا۔

پروگرام کے مطابق ٹیموں کو پہلے 11:30 بجے ہوٹل سے روانہ ہونا تھا۔ دونوں ٹیموں کو روانگی سے قبل سفر میں تاخیر کا بتایا گیا تھا۔

دوسری جانب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گراؤنڈ اسٹاف نے بارش رکتے ہی گراؤنڈ کی تیاری پر کام شروع کردیا۔

آج شام کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بھی ہونا ہے تاہم اسلام آباد اور راولپنڈی میں شام کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید