سنی اتحاد کونسل کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے حریف امیدوار اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض جمع کرا دیا۔
عمر ایوب نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو فارم 47 میں ہیراپھیری کے نتیجے میں حلقہ تحفے میں دیا گیا ہے، وہ فارم 45 کے مطابق اپنے حلقے سے ہار چکے تھے۔
سنی اتحاد کونسل کے امیدوار نے الزام لگایا کہ شہباز شریف نے ایم این اے کی حیثیت سے جعلی حلف اٹھایا ہے، اس لیے وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔