• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود اچکزئی کو امیدوار نامزد کرکے پی ٹی آئی نے اپنا برانڈ تبدیل کرلیا، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر کے تحریک انصاف نے اپنا برانڈ تبدیل کرلیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ جب برانڈ تبدیل ہوتا ہے تو لیڈر بھی تبدیل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کو لوٹا لوٹا کہہ رہے تھے اور خود لوٹوں کی بارات اکٹھے بیٹھی ہوئی تھی۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو بہت آفرز ملیں، اس کے باوجود انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ وفا کی۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کل دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید