• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور احمد رضی کا مزدور رہنماؤں کو ایوارڈ سے نوازنے کا مطالبہ

کراچی(نیوزڈیسک )ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین و سینئر مزدور رہنمامنظور احمد رضی نےمطالبہ کیا ہے کہ حکمرانوں نے آج تک صحافیوں ،سینئر مزدور رہنماؤں اور ترقی پسند دانشوروں کو ایوارڈ کیوں نہیں دیے،ہمارے کالم نگار ،مزدور رہنما ظہیر اختر حیدری ،سینئر صحافی نادر شاہ عادل اور علمدار حیدر سمیت کئی رہنما اس کے مستحق تھے ،نادر شاہ عادل اور علمدار حیدر نہایت کسمپرسی میں دنیا چھوڑ گئے ،جبکہ ظہیر اختر حیدری حیات ہیں ،اسی طرح داؤد مل کے مزدور رہنماءظہیر الحسن ابھی حیات ہیں اور مزدور کسان پارٹی کے ظفر اسلم بھی زندہ ہیں،ان کےعلاج معالجہ اور مالی امداد سمیت انہیں بھی ان کی خدمات کے تحت مالی مدد اور وایوارڈ دینے کے لئے فوری اعلان کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید