وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے ضلع سوات میں برف باری کے باعث کالام روڈ ٹریفک کے لیے بند کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کالام روڈ ٹریفک کے لیے بند کیے جانے پر کمشنر مالاکنڈ سے رابطہ کیا اور روڈ کو کھولنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اُنہوں نے سڑک بندش سے کالام میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکالنے، ان کی عارضی رہائش اور خوراک کا انتظام کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔