پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، ہماری 80 سیٹیں چھینی گئی ہیں، اس لیے ہم احتجاج کر رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ سسٹم ہمارے مخالف کھڑا ہے جبکہ موجودہ حکمران اس سسٹم کے بینی فشری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مفاہمت چاہتے ہیں تو خوش آئند ہے۔ ن لیگی قیادت کو جتوایا گیا، جب عمر ایوب تقریر کر رہے تھے تب یہ کیوں احتجاج کر رہے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہماری 80 سیٹیں چھینی گئی ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا اس لیے ہم احتجاج کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ہم نے آزاد امیدوار کھڑے کیے۔ جماعت اسلامی، ٹی ایل پی اور دیگر کہہ رہے ہیں جو جیتے انہیں ہرایا گیا۔