بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں ہسپانوی بائیکر جوڑے پر حملہ کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یکم مارچ کو جھاڑ کھنڈ میں ہسپانوی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 7 میں سے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم دیگر 4 کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ ریاست جھارکنڈ میں یکم مارچ کو 7 مقامی دیہاتی نوجوانوں نے اسپین سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ انہوں نے اس کے خاوند پر بھی بدترین تشدد کیا تھا۔