• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی صدر محمود عباس کی نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد  شہباز شریف کو پاکستان کا ایک بار پھر وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر بارکباد دی گئی ہے۔

فلسطینی صدر کی جانب سے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو تہنیتی خط لیا گیا ہے۔

محمود عباس نے خط میں کہا ہے کہ برادر شہبازشریف کو برادر ملک پاکستان کا وزیرِاعظم منتخب ہونے پر مبارکباد۔

محمود عباس کی جانب سے شہباز شریف کی قیادت اور ملک و قوم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

محمود عباس کا کہنا ہے کہ فلسطین اور پاکستان ایک تاریخی اور مضبوط بندھن میں بندھے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کےحقوق اور انصاف کی فراہمی پر آواز بلند کی ہے۔

محمود عباس نے خط میں لکھا ہے کہ ماہِ رمضان کی بھی آمد ہے اس ماہ کی برکات بھی آپ کو مبارک ہوں، آپ کی، پاکستان اور عوام کے مستقل اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید