پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 65 ہزار 951 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازارمیں آج 47 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16.28 ارب روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 90 ارب اضافے سے 9402 ارب روپے رہی۔