بھارتی اداکار وکرات میسے نے سوشل میڈیا کے اس تیز دور میں اپنے بیٹے کی تربیت سے متعلق منصوبے کے بارے میں بتادیا۔
فلم 12ویں فیل سے شہرت حاصل کرنے والے وکرانت نے اپنی گرل فرینڈ شیتل ٹھاکر سے 2022 میں شادی کی۔ دونوں 7 فروری 2024 کو بیٹے کے والدین بنے۔
اپنی زندگی کی اس بڑی خوشی کو انہوں نے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا تھا، تاہم اب انہوں نے ایک تازہ انٹرویو کے دوران یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی تربیت کس طرح کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہر دن کو اس کے مطابق لینا چاہتا ہوں، میں پھرتیلا بننا چاہتا ہوں اور صورتحال کے مطابق فوری فیصلے لینا چاہتا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ دنیا جتنا ہم سمجھتے ہیں اسے سے بھی زیادہ تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔ میری ترجیح اپنے بچے کی تندرستی یقینی بنانا ہے۔
وکرانت نے یہ بھی کہا کہ یہ (بچے کی پرورش) میری زندگی کا بہترین کردار ہوگا، ایک ایسا کردار جو زندگی بھی چلے گا اور جس کا میں شدت سے انتظار کر رہا ہوں۔