فلم بارہویں فیل سے شہرت پانے والے اداکار وکرانت میسے نے لاکھوں روپے کا کنٹریکٹ ہونے کے باوجود ٹیلی ویژن کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ فلم بارہویں فیل کی کامیابی پر وکرانت مداحوں سے خوب داد وصول کر رہے ہیں۔
ودھو ونود چوپڑا کی اس فلم میں وکرانت نے منوج کمار شرما کا کردار نبھایا جو سخت محنت کے بعد آئی پی ایس آفیسر بنا۔
ایک تازہ انٹرویو کے دوران وکرانت نے شوبز میں اپنے ابتدائی دور سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ ماہانہ 35 لاکھ روپے ٹیلی ویژن پر کام کرکے کماتے تھے اسی وقت سنیما میں اپنی قسمت آزمانے کےلیے ٹیلی ویژن کو ہی چھوڑ دیا۔
وکرانت کا کہنا تھا کہ میں نے ٹی وی سے بہت کچھ حاصل کیا۔ میں نے صرف 24 برس کی عمر میں ہی اپنا گھر خرید لیا۔ ٹی وی پر رجعت پسند مواد چل رہا تھا تو میں نے سوچا کہ اس دنیا سے باہر نکل کر سنیما میں اپنی قسمت آزمائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جب والدین کو بتایا کہ میں فلموں سے دوبارہ کیریئر کی شروعات کرنا چاہتا ہوں تو وہ یہ سن کر چونک گئے۔
وکرانت کا کہنا تھا کہ انکی اہلیہ (جب وہ انکی گرل فرینڈ تھیں) مالی مدد کرتی تھیں اور آڈیشن کے لیے پیسے بھی دیا کرتی تھیں۔