کراچی کے ماہی گیروں کی کشتی ابراہیم حیدری کے قریب تیز ہوا کی وجہ سے الٹ گئی۔
فشری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کشتی میں سوار 30 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ ابراہیم حیدری سے 30 نارٹیکل میل دور حجامڑا کے مقام پر پیش آیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خوش قسمت ماہی گیروں کو دوسری لانچ کے ذریعے ابراہیم حیدری لایا جا رہا ہے۔