پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی۔
محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے ملاقات کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے تمام سینیٹرز اپنے صدارتی امیدوار کو ووٹ دیں گے۔
اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی بھی شریک تھے، اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
اجلاس کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ کیا پرانے دوست نواز شریف سے ووٹ مانگیں گے؟
اس پر محمود خا ن اچکزئی نے کہا کہ آپ نواز شریف سے کہیں کہ محمود اچکزئی آپ کا ووٹ مانگتا ہے۔