• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وفد کا دورہ کراچی ایئرپورٹ، سی اے اے اور ایف آئی اے حکام سے ملاقاتیں


سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد نے ’روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ‘ پروجیکٹ کے تحت کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام سے ملاقات کی۔ 

ترجمان سی اے اے کے مطابق سعودی سفیر کی قیادت میں سعودی وفد نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ سعودی وفد نے سی اے اے اور ایف آئی اے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ 

اس موقع پر امیگریشن، کسٹمز، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سمیت دیگر محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔

سعودی وفد کے دورے کا مقصد حج زائرین کےلیے کراچی ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن سہولیات کے لیے ممکنہ مقامات کا سروے کرنا ہے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں لاؤنج/ ہال/ ٹرمینل حتمی طور پر مختص ہونے کے بعد وہاں سعودی اہلکار کاؤنٹرز اور آلات لگا سکیں گے۔

’روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ‘ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے ہی کامیابی سے نفاذ ہوچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید