• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت


سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں میئر کراچی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکریٹری فنانس، ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

دیگر ڈویژن کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو متعلقہ علاقوں میں بجلی کا نظام بہتر رکھیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 22.5 بلین روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے صوبے کی 60 فیصد آبادی کو رمضان میں 5000 روپے نقد دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کم آمدنی والے 4.5 ملین خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید