راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اڈیالہ روڈ پر ڈکیتی کے دوران دکاندار کو قتل کیا تھا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تحریک انصاف کے سابقہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت خراب ہوگئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد امن مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ متوقع ہے۔
صوبیہ خان اور زوہیب کو بطور جیل وارڈن تعینات کیا گیا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستانی قیادت سے علیحدہ علیحدہ رابطےکیے۔
چیف جسٹس نے واضح کیا ہے کہ ججز کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ طریقہ کار آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت موجود ہے۔
پولیس نے ملزمہ کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کا ڈی این اے، پولی گرافک اور میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہے۔
پولیس نے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے اہلخانہ کی جانب سے رپورٹ درج کرانے پر مزید کارروائی ہوگی۔
خیبر پختون خوا پولیس کے یونیفارم کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے سے پن بجلی کی پیداوار بڑھی۔
ذرائع کے مطابق جہاز پر بھیجنے والی ایجنسی بھی اس معاملے پر خاموش ہے۔
گرفتاری کے خوف اور بزدلی کے باعث خوارج نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کی زد میں آ کر ایک 10سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے زیرِ استعمال گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہے۔
پاکپتن میں چک شفیع کے قریب کھیت سے خاتون کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق خاتون سرکاری اسکول کی ٹیچر تھی جسے اسکی بیٹی نے جوتوں سے شناخت کیا۔
سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری ہوا۔
ننکانہ صاحب میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔