کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ صالح آصف نے فوربز میگزین کی ارب پتی افراد کی فہرست میں جگہ بنا لی اور پاکستان کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے۔
صالح آصف اپنے 3 دوستوں کے ہمراہ ’کرسر (Cursor)‘ نامی کمپنی کے شریک بانی ہیں، یہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک جدید کوڈ ایڈیٹنگ ٹول فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔
نومبر 2025ء میں یہ کمپنی ایک بڑے سرمایہ کاری راؤنڈ کے دوران 2.3 ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس کے بعد اب اس کمپنی کی مجموعی مالیت 29.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
حال ہی میں اس کمپنی نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے اور ان کی کمپنی اسپیس ایکس نے مستقبل قریب میں اس کمپنی کو 60 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔