• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ایل این جی کے 3 کارگوز کیلئے بولیاں موصول

پاکستان کو لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے 3 کارگوز کےلیے بولیاں موصول ہوگئیں۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے مطابق خریداری کی حتمی منظوری پاکستان ایل این جی بورڈ دے گا۔

پی ایل ایل نے ایل این جی کی اسپاٹ خریداری معاملے میں موصولہ بولیوں کی تفصیل جاری کردی ہے۔

پی ایل ایل کے مطابق 27 سے 30 اپریل تک ایل این جی سپلائی کے لیے 18 اعشاریہ 88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی۔

پاکستان نے ماہ اپریل اور مئی کےلیے 3 ایل این جی کارگوز کےلیے عالمی کمپنیوں سے بڈز طلب کی تھیں،27 تا 30 اپریل کے کارگو سپلائی کی سب سےزیادہ بولی آئی۔

پی ایل ایل کے مطابق ایل این جی کارگوز کے لیے 18 اعشاریہ 88 ڈالر جبکہ یکم مئی سے 7 مئی تک کے ایل این جی کارگوز کےلیے 18 اعشاریہ 54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی آئی۔ 8 سے 14مئی کی سپلائی کےلیے 17 اعشاریہ 99 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی ہے۔

پی ایل ایل کے مطابق ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کےلیے 23 اپریل کو ٹینڈر جاری کیے تھے جبکہ کارگوز کی خریداری کی حتمی منظوری پاکستان ایل این جی بورڈ دے گا۔

قومی خبریں سے مزید