خیبر پختون خوا پولیس کے یونیفارم کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
آئی جی کے پی نے پولیس یونیفارم ریگولیشنز 2026ء کے نفاذ کے احکامات جاری کر دیے۔
پولیس دستاویز کے مطابق یونیفارم کا رنگ، ڈیزائن، بیجز، جوتے اور کیپ صوبے بھر میں یکساں ہوں گے۔
دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضم اضلاع کے پولیس اہلکاروں کا یونیفارم بھی دیگر اضلاع جیسا ہو گا۔
دستاویز کے مطابق نئے یونیفارم رولز یکم جولائی 2026ء سے نافذ ہوں گے۔